نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا،موجودہ مافیا ملکی سیاست کیلئے ناسور بن چکا :ڈاکٹر یاسمین راشد

نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال ...
نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا،موجودہ مافیا ملکی سیاست کیلئے ناسور بن چکا :ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے پہلے ہی کرپٹ مافیا نے ہارس ٹریڈنگ شروع کر دی ہے ، موجودہ مافیا ملکی سیاست کے لئے ناسور بن چکا ہے جنہوں نے قوم کی دولت کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا ،نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا، الیکشن کمیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ نواز شریف مافیا نے کئی سالوں سے پاکستانی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہا ہے ، نواز شریف کی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونے سے مافیا کی چیخیں نکل رہی ہے، موجودہ کرپٹ حکومت نے ایک مجر م کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی سے قانون پاس کروایا ، نواز شریف ملکی اداروں کے ساتھ تصادم اور ملک میں افراتفری پید ا کرنا چاہتے ہےلیکن ان کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، 35سالوں سے شریف برادران قوم کا استحصال کر رہے ہے ، عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے بجائے غصب کر رکھے ہے اور ہمیشہ عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کر کے اقتدار پر قابض ہوئے ہے ،ووٹ کے تقدس کی بات ان کے منہ سے زیب نہیں دیتی ۔انہوں نے کہا 2013کے الیکشن میں ریکارد دھاندلی کروا کر اقتدار میں آئے تھے ، نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ، نواز شریف کی حکومت کے وفاقی وزراء کا ٹولہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے خلاف مسلسل بازاری زبان استعمال کر رہاہے ، توہین عدالت کے نوٹس ملنے کے بعد درباریوں کے منہ پر لٹکے ہوئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مریم نواز بھی عدلیہ کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آ رہی جو قابل مذمت ہے ، نواز شریف کے بیانات کا فوری نوٹس لینا چاہیے ، موجودہ نواز کرپٹ الیون ٹیم سیاسی میدان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، انہیں عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کاحساب دینا پڑے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -