ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں پانچ ...
ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

  

لاہور ( این این آئی) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے مقبرہ جہانگیرکچی آبادی یوسی 7 میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر یداللہ اور اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 4193موبائل ٹیمیں،ٹرانزٹ پوائنٹس پر 185ٹیمیں اور 350 فکس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار کو پولیوٹیموں کی کارکردگی کوچیک کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -