بولیویا : بارشوں و سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک 

بولیویا : بارشوں و سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک 
بولیویا : بارشوں و سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک 

  

بولیویا(آن لائن)بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے بولیویا میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جبکہ شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔سیلاب کے نتیجے میں اب تک 50کے قریب مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر 50 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوگئے ہیں ،تاہم حکومت کی جانب سے صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -