پی ایس ایل فائنل،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے غیرملکی ایکسپرٹ کراچی پہنچ گئے

پی ایس ایل فائنل،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے غیرملکی ایکسپرٹ کراچی پہنچ ...
پی ایس ایل فائنل،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے غیرملکی ایکسپرٹ کراچی پہنچ گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ ریگ ڈکاسن کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریگ ڈیکاسن پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کا جائزہ لیں گے، حال ہی میں ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں بھی ان کی ہی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔کراچی آمد کے موقع پر ریگ ڈیکاسن کا کہنا تھا کہ وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ سفارشات پر کتنا عمل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کا آغاز 22 فروری سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی پی ایس ایل فائنل کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

خیال رہے ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک ہیں، جن کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے کیا۔

مزید :

کھیل -علاقائی -سندھ -کراچی -