’یہ ہمارے ملازمین نہیں بلکہ یہ تو ۔۔۔‘ فیصل آباد کپڑوں کی دکان میں خواتین کے چیجنگ روم سے خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد معروف برانڈ ’لیوائس ‘میدان میں آ گیا، ایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

’یہ ہمارے ملازمین نہیں بلکہ یہ تو ۔۔۔‘ فیصل آباد کپڑوں کی دکان میں خواتین کے ...
’یہ ہمارے ملازمین نہیں بلکہ یہ تو ۔۔۔‘ فیصل آباد کپڑوں کی دکان میں خواتین کے چیجنگ روم سے خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد معروف برانڈ ’لیوائس ‘میدان میں آ گیا، ایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں واقع معروف برانڈ لیوائس کی آوٹ لٹ کے خواتین کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرے برآمد ہونے کے انکشاف نے پاکستانیوں کو ہلاکر رکھ دیاہے تاہم اب لیوائس کی جانب سے وضاحت سامنے آ گئی ہے ،معروف برانڈ کا کہناہے کہ سٹور میں سے صرف ایک موبائل فون برآمد کیا گیا تھا جو کہ ایک ڈبے میں چھپایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی کمیرے برآمد نہیں ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق لیوائس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جن دو ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے وہ لیوائس کے ملازم نہیں ہیں بلکہ انہیں تھرڈ پارٹی سٹاف ایجنسی کی جانب سے بھرتی کیا گیا تھا اور انہیں نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیاہے ،جبکہ سٹور میں سے صرف ایک موبائل فون برآمد کیا گیاہے اور مزید کیمروں کی برآمدگی کیلئے پورے سٹور میں چھان بین بھی کی گئی لیکن کچھ برآمد نہیں ہوا ہے ۔لیوائس کا کہناتھا کہ کمپنی کیاجانب سے دونوں ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اس میں ملوث ہیں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہاہے ۔

لیوائس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے سے صدمہ پہنچا ہے ،مقامی حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،گاہکوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی پہلی ترجیح ہے ،تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -