سلمان مجاہد دوبارہ ایم کیوایم پاکستان کے ہو گئے

سلمان مجاہد دوبارہ ایم کیوایم پاکستان کے ہو گئے
سلمان مجاہد دوبارہ ایم کیوایم پاکستان کے ہو گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان مجاہدبلوچ دوبارہ ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوگئے ،کچھ عرصہ قبل وہ اسے چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے ۔

ترجمان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوں گئے جن کی شرکت کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے سلمان مجاہد نے پی آئی بی کالونی میں آج ہی کے روز   ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اورپارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔

پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ پی آئی بی سے ہی سیاست کا آغاز کیا دوبارہ اپنے لوگوں اور گھر میں آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں سے جو کچھ چل رہا وہ بہت تکلیف دہ تھا ایسانہیں ہو سکتا کہ پارٹی سربراہ پر برا وقت ہو اور ان کے ساتھ نہ دوں۔سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ پانچ چھ لوگوں کی وجہ سے ایم کیوایم پاکستان کا حصہ نہیں رہا تھا۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس پی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ ہمیں بتائے بغیرپی آئی بی گئے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -