سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی

سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ...
سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کیلئے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔ فلمساز کی جانب سے کئی اداکاراؤں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے ،تاہم تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔سلمان خان کی فلم ’کک‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار کیا تھا اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -