رانی مکھر جی نے سلمان ، عامر خان اور شاہ رخان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

رانی مکھر جی نے سلمان ، عامر خان اور شاہ رخان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
رانی مکھر جی نے سلمان ، عامر خان اور شاہ رخان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کارہ رانی مکھر جی نے کہا کہ وہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خانز کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے عامر خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان جتنے بڑے اداکار ہیں ،وہ اتنے ہی بڑے سپورٹر بھی ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے ساتھ وہ پہلی فلم کرنے جا رہی تھیں ،تاہم عامر خان نے انہیں یہ محسوس نہیں کروایا کہ وہ ان سے بڑے سٹار ہیں۔ایک سین کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلم کے آخری مناظر میں وہ جیسے ہی زخمی عامر خان کو رومانوی انداز میں گلے لگانے کیلئے آگے بڑھیں تو عامر خان ان کے گلے لگانے سے توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس منظر کو شوٹ کروانے کیلئے پرجوش تھیں،گر جانے پر عامر خان نے فلم ڈائریکٹر کو کہا کہ یہ انجن کہاں سے لائے ہو۔

اسی طرح انہوں نے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک رومانوی منظر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سکاٹ لینڈ میں رومانوی گیت کی شوٹنگ کے دوران ہر وقت اداکار ان کے قریب رہنا چاہتے تھے لیکن وہ ان سے دور رہنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی وہ شاہ رخ خان سے دور ہونے لگیں تو فلم ساز کرن جوہر نے ان سے کہا کہ یہ شوٹنگ ہے،ٗ اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -