ایرانی وزیر خارجہ کی ’’سام سانگ ‘‘ کے بائیکاٹ کی دھمکی 

ایرانی وزیر خارجہ کی ’’سام سانگ ‘‘ کے بائیکاٹ کی دھمکی 
ایرانی وزیر خارجہ کی ’’سام سانگ ‘‘ کے بائیکاٹ کی دھمکی 

  

تہران(این این آئی)ایرانی وزیرخارجہ محمود جواد ظریف نے جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ’’سام سانگ ‘‘کو دھمکی دی ہے کہ اگر کمپنی کی طرف سے ایرانی کھلاڑیوں کو تحفے میں نوٹ 8 فون سیٹ نہ دیے گئے تو اس کے وہ اپنے زیر استعمال سام سنگ سیٹ واپس کردیں گے اورکسی دوسری کمپنی کا موبائل خرید لیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے کورین کمپنی پر یہ غصہ اس لیے کیا کہ کیونکہ حال ہی میں کمپنی نے جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک گیموں کے موقع پر حصہ لینے والے ایران اور شمالی کوریا کے سوا دیگر تمام ملکوں کے کھلاڑیوں میں اپنے سمارٹ فون نو ٹ 8 مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران سام سنگ اور ایران کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب کورین کمپنی نے ایرانی کھلاڑیوں میں مفت فون تقسیم کرنے سے انکار کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -