سعودی عرب میں فرسٹ ڈویژن لیگ شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے موسوم
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی نے فرسٹ ڈویژن لیگ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے موسوم کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ فرسٹ ڈویژسن لیگ کو شہزادہ محمد بن سلمان کے نام موسوم کیا گیا ہے جس کے بعد اسے شہزادہ محمد بن سلمان فرسٹ ڈویژن لیگ کا نام دیا جائے گا۔دیگر ٹویٹس میں آل الشیخ نے بتایا کہ فرسٹ ڈویژن لیگ کے ہر کلب کو 50 لاکھ ریال تک امداد بھی دی جائیگی اور لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا کر4 کردی گئی ہے۔ ان میں 2ایسے کھلاڑی شامل ہوں جن کی پیدائش سعودی عرب کی ہے مگر وہ کسی دوسرے ملک کے شہری بھی ہیں۔
لیگ کے مختلف مقابلوں کے دوران ٹیلی ویڑن پر میچ براہ راست دکھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ترکی آل الشیخ نے کہا کہ سیکنڈ ڈویژن لیگ کے ہر کلب کو نصف ملین ریال امداد اور انہیں بھی اپنے ہاں غیرملکی کھلاڑیوں اور دو سعودی نژاد کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔