شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پہلی مرتبہ ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاک فوج بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائے گی

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پہلی مرتبہ ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری ...
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پہلی مرتبہ ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاک فوج بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے افغان صدر کوپاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان جاری کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے افغان صدر اشرف غنی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہماری آپ کو نصیحت ہے کہ آپ اپنے ملک پر دیہان دیں اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں ،افغانستان کے اپنے ایسے مسائل ہیں جن کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے ،اپنے شہریوں کو تعاون فراہم کریں اور پہلے اپنے ملک میں دہشتگردی کا مقابلہ کرو ‘۔
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے پشتون لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد خطے سے بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شہریوں کو حرکت میں لانا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -