بچے کی کہنی پر دانہ، ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کیا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، میڈیکل سائنس کی تاریخ میں آج تک ایسا ممکن نہیں ہوا کہ۔۔۔

بچے کی کہنی پر دانہ، ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کیا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر ...
بچے کی کہنی پر دانہ، ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کیا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، میڈیکل سائنس کی تاریخ میں آج تک ایسا ممکن نہیں ہوا کہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک 11سالہ لڑکے کی کہنی پر پھوڑا نکل آیا۔ جب ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کیا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جس نے سنا ششدر رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کو لوما لنڈا یونیورسٹی کے پیڈیاٹرکس ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا جہاں اس کے پھوڑے کا آپریشن کیا گیا تو اندر سے جیتا جاگتا گھونگھا نکل آیا، جو اس کے جسم کے اندر پرورش پا رہا تھا۔ یہ علم طب کی تاریخ کا منفرد واقعہ تھا، اس سے قبل کبھی انسانی جسم میں گھونگھے کی موجودگی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”ممکنہ طور پر میدان میں کھیلتے ہوئے لڑکا کہیں کہنی کے بل گرا ہو گا یا کہنیوں کے بل چلتے ہوئے زخم ہوا ہو گا اورزمین پر موجود گھونگھے کا انڈا اس کے جسم میں داخل ہو گیا ہو گا۔ تاہم یہ ایک مفروضہ ہی ہے۔ لڑکے کے جسم میں گھونگھا کیسے پہنچا اس کے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔“ڈاکٹر پاﺅل فرینکلین نے بتایا کہ ”لڑکے کے جسم سے نکلنے والے گھونگھے کا سائز 4 ایم ایم تک بڑھ چکا تھا۔ جب اسے نکالا گیا تو یہ زندہ تھا تاہم اگلے روز یہ مر گیا۔ ہم نے میڈیکل لٹریچر کو کھنگال مارا ہے لیکن اس نوعیت کا کوئی واقعہ ہماری نظروں سے نہیں گزرا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -