اسرائیل نے ایران کا جہاز گراڈالا اور پھر۔۔۔ عرب دنیا سے انتہائی خطرناک خبر آگئی

اسرائیل نے ایران کا جہاز گراڈالا اور پھر۔۔۔ عرب دنیا سے انتہائی خطرناک خبر ...
اسرائیل نے ایران کا جہاز گراڈالا اور پھر۔۔۔ عرب دنیا سے انتہائی خطرناک خبر آگئی

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز ایران کا ایک طیارہ اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا جسے اسرائیلی فضائیہ نے مار گرایا اور اس کے بعد ایسا کام شروع کر دیا کہ دنیا کا امن ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں مار گرایا جانے والاایرانی طیارہ بغیرپائلٹ تھا۔ اسرائیل نے اس واقعے کو اپنی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شام میں ایرانی اور شامی افواج کے اڈوں پر بمباری شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق شامی اور ایرانی افواج نے حملے کے لیے آنے والے اسرائیلی طیاروں کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے اسرائیل کا ایک ایف 16بھی گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرکے زمین پر اترگئے تاہم ان میں سے ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ان دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے اس حملے پر شامی فوج کی طرف سے گولان کی پہاڑیوں اور ملحقہ علاقوں میں جنگ کے سائرن بجا دیئے گئے۔آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رونین مینلیس کا کہنا تھا کہ ”اس واقعے کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔ اس نے اسرائیل کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔وہ اس خطے کو ایک ایسے ایڈونچر کی طرف دھکیل رہا ہے جس کا انجام نجانے کیا ہو گا۔“

مزید :

بین الاقوامی -