سعودی شہری نے فارم تنازع پرایک ساتھی قتل دوسرے کو زخمی کردیا

سعودی شہری نے فارم تنازع پرایک ساتھی قتل دوسرے کو زخمی کردیا
سعودی شہری نے فارم تنازع پرایک ساتھی قتل دوسرے کو زخمی کردیا

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ا یک فارم پر ہونے والے تنازع کے باعث ایک شخص نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک کسان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی علاقے کے پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ پولیس کو الاحساء گورنری میں ایک شخص کی فائرنگ میں دوسرے کی ہلاکت کی خبر ملی۔ پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی جہاں30 سالہ ایک شخص نے کھیت پر ہونے والے تنازع کے باعث 2افراد کوگولیاں ماری تھیں،ان میں سے ایک شخص گولیاں لگنے سے ہلاک اور دوسرا شدید زخمی تھا۔ زخمی شہری کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتل کو اس کے ہتھیاروں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -