میں کبھی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاست نہیں کروںگا:حمید الدین سیالوی

میں کبھی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاست نہیں کروںگا:حمید الدین سیالوی
میں کبھی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاست نہیں کروںگا:حمید الدین سیالوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیر حمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاست نہیں کروں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں پیر حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ میں آج بھی رانا ثنااللہ کے استعفی پر قائم ہوں جب تک پوری کمیٹی مطمئن نہیں ہوگی میرا مطالبہ یہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف رانا ثنااللہ سے ڈرتے ہیں ،وزیر قانون نے انہیں دھمکی دی ہوئی ہے کہ اگر استعفے کا مطالبہ کیا تو ماڈل ٹاﺅن کا پول کھول دوں گا۔پیر حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا شہباز شریف خود میرے پاس چل کر آئے تھے ان کو میں نے نہیں بلایا تھا ،انہوں نے میرے پاس آکر میرے گھٹنے اور پاﺅں پکڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظام الدین سیالوی نے جب سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا تو  میں نے  انہیں کہا کہ استعفی واپس لے لو، ان سے کہا کہ آپ پر جوبھی دباﺅ ہے وہ میری طرف موڑ دیں۔ پیر حمیدالدین سیالوی کہتے ہیں کہ مجھے روزانہ فون اور ایس ایم ایس کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔