سری لنکادوسرے ٹیسٹ میچ میں فاتح،سیریز بھی 1-0سے اپنے نام کرلی

سری لنکادوسرے ٹیسٹ میچ میں فاتح،سیریز بھی 1-0سے اپنے نام کرلی
سری لنکادوسرے ٹیسٹ میچ میں فاتح،سیریز بھی 1-0سے اپنے نام کرلی

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش اور سری لنکاکے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے215رنزسے کامیابی سمیٹتے ہوئےدو میچز کی سیریز  1-0سے  اپنے نام کرلی ۔

ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کے   تیسرے روزکے کھیل کا   آغازسری لنکا نے  8وکٹوں کے نقصان پر 200رنز سے دوبارہ شروع کیا تو26رنز کے اضافے پر ہی اس کے باقی کھلاڑی بھی  پویلین لوٹ گئے اور مخالف ٹیم کو جیتنے کے لئے 339رنز کا ہدف دیا ۔

ان کی اننگ میں سلوا کے ناقابل شکست70،کرارتنے32اور کپتان چندی مل30رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 4،مستفیض الرحمان نے 3 ،مہدی حسن میراز نے 2 جبکہ عبدالرزاق کے حصے ایک وکٹ آئی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 339کے ہدف میں123پر ہی ڈھیر ہوگئی،ان کی اننگ میں مومن الحق33اور مشفیق الرحیم 25رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

سری لنکا کی جانب سے دھاندیجا نے 5،ہیراتھ نے 4اور پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر روش سلواکو پلئیر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سیریز میں مجموعی طور پربہترین کارکردگی دکھانے پروہ پلئیر آف دا سیریز بھی قرار پائے ۔

دونوں ٹیموں کا اگلا پڑاو15 فروری کو  میرپور میں ہوگا جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے

مزید :

کھیل -