کرد پولیس نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو موت کی سزائیں دیں:ہیومن رائٹس

کرد پولیس نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو موت کی سزائیں دیں:ہیومن رائٹس
کرد پولیس نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو موت کی سزائیں دیں:ہیومن رائٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)ہیومن رائٹس واچ نے شمالی عراق میں کرد سیکیورٹی اداروں پر شدید الزامات عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ کرد پولیس نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو موت کی سزائیں دیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کی مشرق وسطٰی کی شاخ کی سربراہ لاما فقیہہ نے کہاکہ کرد پولیس نے گزشتہ برس اسلامک سٹیٹ کے کئی سو جنگجوؤں کو کسی عدالتی کارروائی کے بغیر موت کی سزائیں دی تھیں۔ ان کے بقول ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے یہ رپورٹ کرد اداروں کے سابق ملازمین اور چند چشم دید گواہوں کے بیانات کی روشنی میں تیار کی ہے۔ اس موقع پر ان واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں