’اب غیر ملکی ملازمین کو ویزہ نہیں ملے گا‘ بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں پر اپنے دروازے بند کردئیے، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

’اب غیر ملکی ملازمین کو ویزہ نہیں ملے گا‘ بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں پر اپنے ...
’اب غیر ملکی ملازمین کو ویزہ نہیں ملے گا‘ بڑے عرب ملک نے غیر ملکیوں پر اپنے دروازے بند کردئیے، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے تو غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہے لیکن اب عمان میں بھی یہی کام شروع ہو گیا ہے اور غیر ملکیوں کو نکال کر عمانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی مہم بھرپور طریقے سے شروع ہو گئی ہے۔ 

عمانی حکومت نے اس ضمن میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ناصرف 87 شعبوں میں غیر ملکیوں کو ویزے کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے بلکہ اب یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ یہ پابندی چھ ماہ سے بھی تجاوز کرجائے گی۔ ابتدائی طو رپر چھ ماہ کی پابندی کا نفاذ 25جنوری سے کیا گیا تھا۔ جن شعبوں میں غیر ملکیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان شعبوں کی تمام ملازمتیں عمانی شہریوں کو دی جائیں گی۔ ان شعبوں میں مارکیٹنگ، سیلز، آئی ٹی، ایڈمنسٹریشن اور دیگر شامل ہیں۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ چھ ماہ کی ابتدائی پابندی کے دوران لیبر مارکیٹ کا مطالعہ کیا جائے گا اور اس پابندی کے اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کے متوقع مثبت اثرات کو دیکھتے ہوئے پابندی چھ ماہ کے بعد بھی جاری رہے گی۔

مزید :

عرب دنیا -