مصری فوج نے دہشت گردوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا

مصری فوج نے دہشت گردوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا
مصری فوج نے دہشت گردوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کردیا

  

قاہرہ(این این آئی)مصری فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ یہ آپریشن دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی اداروں کی توجہ خاص طور پر شمالی اور وسطی سینائی کے علاقوں پر مرکوز رہے گی۔ فوج کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ دریائے نیل کے ڈیلٹا اور مغربی صحرائی علاقے بھی آپریشن میں شامل ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -