تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے

  

میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈکو 7 وکٹوں سے شکست  دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر6پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن بھی برقرار رکھی۔

میلبور ن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 137رنز  تک محدود رکھا،ان کی اننگ میں بوٹیر46،بیلنگز29اور وینس کے 21رنز نمایاں رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈ سن نے 3،سٹینلک نے 2اور تائی کے حصے ایک وکٹ آئی ۔

آسٹریلیانے مطلوبہ ہدف14.3اوورز میں پورا کر لیا ، ان کی اننگ میں میکسویل کے 39شارٹ کے 36اور لین کے 31رنز نمایاں ہیں ۔میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کین رچرڈ سن کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا ۔

تین ملکی سیریز میں آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ 2 اور نیوزی لینڈ ابھی تک کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی۔

تین ملکی سیریز کا چوتھامیچ13فروری کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -