کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے :مصباح الحق 

کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے :مصباح الحق 
کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے :مصباح الحق 

  

لندن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کا پہلے سے زیادہ مزا آ رہا ہے ۔

غیر ملکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہناتھا کہ ان پر بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اب زیادہْ کھل کر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھیں پہلے سے کہیں زیادہ کھیلنے کا مزا آ رہا ہے۔رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ میں برائے نام میچ کیوں کھیلے؟ اس کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کی ٹیم میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی کھیلتے ہیں اس کے علاوہ دیگر نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں لہٰذا وہ خود کھیل کر کسی نوجوان کو کھیلنے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہتے تھے۔مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت بہت زیادہ کرکٹ لیگز ہو رہی ہیں لہٰذا وہ ان میں کھیل کر اپنا شوق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید کرکٹ جاری رکھنے کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ انھیں پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی دیکھ کر یہ اندازہ ہو جائے گا کہ وہ ٹیم کیلئے کتنے کارآمد ہیں کیونکہ وہ کسی بھی طرح ٹیم پر بوجھ بننا پسند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سخت مقابلہ رہتا ہے۔ اس بار 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، تمام ٹیموں کے کھلاڑی اچھے ہیں اور ان میں توازن نظر آتا ہے اور انھیں یقین ہے کہ پچھلے 2 برسوں کی طرح اس بار بھی اچھا ٹورنامنٹ ہو گا اوران کی کوشش ہو گی کہ ان کی ٹیم آباد یونائٹڈ فائنل تک پہنچ جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -