پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کی 12ویں سالانہ تقریب

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کی 12ویں سالانہ تقریب
پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کی 12ویں سالانہ تقریب

  

جدہ ( محمد اکرم اسد) پاکستان ویلفئیر سوسائٹی جدہ کی 12ویں سالانہ تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل کے اسپنزر ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خلیل الرحمن نے سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ کی تفصیلات بتائں.

انہوں نے بتایا کہ 2006 سے ہر متبادل جمعہ کو پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی عمارت میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے جس میں فری طبی سہولیات کے ساتھ ان کو مفت ادویات بھی دی جاتی ھیں. اس کیمپ کو چلانے کے لیے کمیونٹی کے مخیر حضرات کا تعاون حاصل ہے جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں . ڈاکٹر خلیل الرحمن نے بتایا کہ گذشتہ سال 7000 مریضوں کا مفت علاج کیا. اس کے علاوہ پاکستان ویلفئیر سوسائٹی پرانے کپڑے جمع کر کے پاکستان میں مستحق لوگوں میں تقسیم کرتی ہے. تھر کے علاقے میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کنویں بھی کھدواے گئے ہیں.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان ویلفئیر سوسائٹی نے اب تک 300 فری میڈیکل کیمپ لگائے ہیں جن میں پاکستانی کمیونٹی کو مسلسل  فری طبی سہولیات مہیا کی ہیں جس کے لیے ان کے ارکان اور خصوصی طور پر نوجوان والینٹئرز قابل تعریف ہیں. انہوں نے ڈاکٹرز کی فرمائش پر ڈینٹل کلینک کے لیے ماہ مارچ میں ایک کمرہ بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس میں ڈینٹل چیئر لگائی جا سکےگی. 

ڈاکٹر امجد عبید نے صحت کے لئے احتیاطی تدابیر پر لیکچر دیا جبکہ ڈاکٹر سید غضنفر نقوی نے ابتدائی طبی امداد اور مصنوعی طور پر سانس دینے پر لیکچر دیاِ اس موقع پر کیمپ میں خدمات کے اعتراف پر ڈاکٹرز اور والینٹئرز میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے.

مزید :

عرب دنیا -