الیکشن کمیشن کو لکھاگیا خط واپس لیتے ہیں :رابطہ کمیٹی

الیکشن کمیشن کو لکھاگیا خط واپس لیتے ہیں :رابطہ کمیٹی
الیکشن کمیشن کو لکھاگیا خط واپس لیتے ہیں :رابطہ کمیٹی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر کنوینر فاروق ستار کواعتراض ہے تو ہم یہ خط واپس لے لیتے ہیں.

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کچھ بزرگ ساتھی فاروق ستارکا پیغام لائے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خط واپس لیا جائے تو بہادرآباد آجاوں گا۔کنورنوید جمیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وفد فاروق ستار سے ملاقات کے لیے پی آئی بی جائے گا۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے اور ہم کنوینر فاروق ستار کو بہادر آباد دفتر لانے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -