چین میں5 برسوں میں بندوق اور آتش گیر مواد کے استعمال کے جرائم میں نمایاں کمی

چین میں5 برسوں میں بندوق اور آتش گیر مواد کے استعمال کے جرائم میں نمایاں کمی
چین میں5 برسوں میں بندوق اور آتش گیر مواد کے استعمال کے جرائم میں نمایاں کمی

  

بیجنگ(آئی این پی)وزارت تحفظ عامہ ( ایم پی ایس ) کے مطابق چین میں بندوق کے جرائم کی تعداد2012میں 311میں 81.3فیصد کی کمی سے 2017میں 58ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت تحفظ عامہ کا کہناتھاکہ آتش گیر مواد کے جرائم کی تعدا د میں گزشتہ5برسوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔2012میں 161ایسے جرائم کے مقابلے میں گزشتہ سال58کی اطلاع ملی ہے۔ ملک بھر کی پولیس بندوق اور آتش گیر مواد کے جرائم کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے اور ملکی تیار کنندگان ، سمگلر،کارس بارڈر سمگلنگ اور آن لائن فروخت پر کریک ڈاؤن کرنے پر توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -