رابطہ کمیٹی کی فاروق ستار کومنانے کی کوششیں جاری ،عامر خان پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ

رابطہ کمیٹی کی فاروق ستار کومنانے کی کوششیں جاری ،عامر خان پریس کانفرنس کے ...
رابطہ کمیٹی کی فاروق ستار کومنانے کی کوششیں جاری ،عامر خان پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم کیوپاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اپنے سرابرہ اور کنوئیر ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں لیکن اس رشتے پر جمی برف پگھلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ،رابطہ کمیٹی کے ارکان اپنے رہنماکو منانے میں اتنے سنجیدہ نظر آرہے ہیں کہ ان کا ذکر کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہوجاتے ہیں،فیصل سبزواری کے بعد عامر خان بھی پریس کانفرنس کے دوران اشکبار ہوگئے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ لڑائی عامر خان اور فاروق ستار کی ہے حالانکہ میں نے کبھی بھی پارٹی پر قبضے اورعہدے کی تمنا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں میری عزت دیرینہ کارکن ہونے کی وجہ سے ہے اور میں نے 5 ہزار افراد کے سامنے معافی مانگی۔ایم کیو ایم کا کنوینر کبھی نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 22مئی 2011 کو ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت اختیارکی تھی اور اس وقت شرط رکھی گئی تھی کہ شہدا کے اہل خانہ سے معافی مانگوں۔انھوں نے کہا کہ یہ سب اس وقت ہورہا تھا جب میرے بیٹے کے قتل کو ابھی دو ماہ بھی نہیں گزرے تھے۔

واضح رہے اس پریس کا نفرنس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کوواپس لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -