بد ترین ٹریفک جام والے شہر وں میں لاس اینجلس سر فہرست

بد ترین ٹریفک جام والے شہر وں میں لاس اینجلس سر فہرست
بد ترین ٹریفک جام والے شہر وں میں لاس اینجلس سر فہرست

  

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی کار سروس اورٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی نے ٹریفک جام کے حوالے سے دنیا کے بد ترین شہر وں کی فہرست جاری کر دی جس میں امریکی شہر لاس اینجلس سرِ فہرست ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے دنیا بھر میں کئی مسائل پیدا کر دیئے ہیں اور ان مسائل میں ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔حال ہی میں امریکی کار سروس اورٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی کی جانب سے دنیا کے ایسے شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جوٹریفک کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔فہرست کے مطابق امریکا کا شہر لاس اینجلس ٹریفک کے حوالے سے دنیا کا بد ترین شہر ہے جہاں گزشتہ برس 2017ء میں شہریوں نے ٹریفک جام میں 102 گھنٹے گزارے۔

لسٹ میں دوسرے نمبر پر نیویارک اور ماسکو کے شہریوں نے 91 ، 91 گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہ کر گزارے۔فہرست میں ساوپاولو کے شہریوں نے 86، سانس فرانسسکو 79، بگوٹا 75 اور برطانوی دارالحکومت لندن کے باسیوں کے 74 جبکہ پیرس کے رہائشیوں کے 69 گھنٹے ٹریفک جام میں رْکے رہنے سے ضائع ہوئے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -