ترکی میں سیاسی بنیادوں پر مقید ایک اور جرمن شہری کو رہا کر دیا گیا
انقرہ(این این آئی)ترکی میں سیاسی بنیادوں پر مقید ایک اور جرمن شہری کو رہا کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے تاہم اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے رہائی پانے والے شخص کی شناخت اور مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔رہا کئے گئے جرمن شہر ی عدالتی کارروائی کی وجہ سے فی الحال ترکی سے باہر نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترکی میں کم از کم28 جرمن شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس دوران ان میں سے 22 کو رہا کر دیا گیا ہے۔