کویت میں ایک سال سے لاپتہ فلپائنی خادمہ کی لاش ڈیپ فریزرسے برآمد

کویت میں ایک سال سے لاپتہ فلپائنی خادمہ کی لاش ڈیپ فریزرسے برآمد
کویت میں ایک سال سے لاپتہ فلپائنی خادمہ کی لاش ڈیپ فریزرسے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(این این آئی) کویت کے تفتیشی اداروں نے کہا ہے کہ السالمیہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ سے ملنے والی نعش فلپائنی خادمہ کی ہے جس کا نام جوانا ڈانیلا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت گلا گھونٹنے سے واقع ہوئی ہے۔ جبکہ وہ ایک سال سے لاپتہ تھی۔ خادمہ کویت میں مقیم ایک لبنانی جوڑے کے پاس کام کرتی تھی جو عدالت سے مفرور ہے اور کئی مالی مقدمات میں مطلوب ہے۔تفتیشی اداروں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلپائنی سفارتخانے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انٹر پول کے ذریعہ لبنان فرار ہونے والے جوڑے کو گرفتار کرکے کویت لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -