مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں ،ان کا نام تو7فروری کو ہی واپس لے لیا تھا:فاروق ستار

مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں ،ان کا نام تو7فروری کو ہی واپس لے لیا تھا:فاروق ...
مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں ،ان کا نام تو7فروری کو ہی واپس لے لیا تھا:فاروق ستار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میری طرف سے کسی قسم کی ضد اوراناکامسئلہ نہیں اور نہ ہی پارٹی میں کامران ٹیسوری کے نام پر کوئی مسئلہ ہے ان کانام تو سات فروری کو واپس لیا جا چکا ہے ،اب ہماری کوشش ہے کہ نئے امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کرلیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مخالفین خواب دیکھ رہے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوگئی ہم الگ نہیں ایک ہی خاندان کے ا فرادہیں،ہماری پارٹی سندھ کے عوام کے د لوں کی دھڑکن ہے یہ ایک انسٹی ٹیوشن ہے، افرادآتے ا ورچلے جاتے ہیں انسٹی ٹیوشن قائم رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہادرآبادکے میرے ساتھی مجھے سربراہ مانتے ہیں، مجھے امیدہے وہ دل سے میرااحترام کرتے ہیں بغیرڈنڈنے کے بھی پارٹی میں جمہوریت ہونی چاہیے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان بحران سے گزررہی ہے کوشش ہے ہرحال میں تنظیم کوتقسیم ہونے سے روکاجائے ہماری کوشش ہے 40 برسوں کی محنت کوبربادنہ ہونے د یاجائے۔انہوں نے کہا کہ عامرخان کودیکھ کرمیری آنکھوں سے بھی آنسونکلے ہمیں اپنے ا شکوں کی لاج بھی رکھنی ہے،دوری اورقدورت نہیں رہنی چاہیے،جب ہاتھ ملائیں تو دل سے ملائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -