جاوید آفریدی کا ہائیر اینڈ پاکستان کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال پشاور کو تمام الیکٹرونکس اپلائنسس عطیہ کرنے کا اعلان
جاوید آفریدی نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پشاور میں زیر تعمیر شوکت خاتم کینسر ہسپتال پر عمران خان کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ نیک مقصد اور انسانیت کی بھلائی اور خدمت کیلئے ہائیر اینڈ ربا پاکستان شوکت خاتم کینسر ہسپتال پشاور میں لگنے والے تمام الیکٹرونکس اپلائنسس کو عطیہ کرتا ہے اور اس حوالے سے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
انہوں نے کینسر جیسے موزی مرض کے خلاف جنگ میں عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ہائیر اینڈ ربا پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے لاہور کے بعد پشاور اور کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس فراخدلی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے لیے دفاعی چیمپین پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے گزشتہ سال بھی جاوید آفریدی سے ملاقات میں پشاور زلمی اور فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور خدمات کوسراہا اور خصوصی طور پر چین کے کرکٹرز کی پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل میں پریکٹس کے فیصلے کو ماسٹر سٹروک قرار دیکر اسے سی پیک کے ثمرات میں سے ایک قرار دیا تھا ۔