سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا
سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا

  

جدہ(صباح نیوز)سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے وزارت مذہبی امور کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری سکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہو گئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کر دی گئی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -