کمبوڈیا کے صوبہ مونڈو لکیری مارکیٹ میں آتشزدگی ، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی 

کمبوڈیا کے صوبہ مونڈو لکیری مارکیٹ میں آتشزدگی ، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی 
کمبوڈیا کے صوبہ مونڈو لکیری مارکیٹ میں آتشزدگی ، 2 افراد ہلاک ، 3 زخمی 

  

پونم پنھ (آن لائن)شمال مشرقی کمبوڈیا کے صوبہ مونڈو لکیری کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈین پولیس کا کہناتھا کہ صوبہ مونڈولکیری میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں واقع سین مونوروم نامی مارکیٹ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،تاہم صوبائی پولیس چیف میجر جنرل اورک سمنیانگ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں 200 سے زائد سٹالز اور قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -