فردوس عاشق اعوان گزشتہ روز جب لودھراں میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچی تو لوگوں کے ہجوم نے ایسا نعرہ لگا دیا کہ جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لو دھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل جلسہ کیا گیا جس سے عمران خان نے خود خطاب بھی کیا تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں فردوس عاشق اعوان جب لودھراں پہنچی تو انہیں پی ٹی آئی مخالف نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں فردوس عاشق ایوان گاڑی کے باہر کھڑی ہیں اور لوگوں کا ایک بڑا ہجوم نعرے بازی کرنے میں مصروف ہے جبکہ ایک صاحب گاڑیوں کو وہاں سے نکلوانے کی مسلسل کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں اچانک نعرے بلند ہونا شروع ہو جاتے ہیں کہ ’عمران خان چور ہے ،جہانگیر ترین کرپٹ ہے ۔‘
ٹویٹر پر ویڈیو ایک سارہ جاوید نامی صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز جانتے ہیں کہ عمران خان کو نیازی آف شور کمپنی پر نااہل نہیں کیا گیا ،انہیں خصوصی تعاون فراہم کیا گیا ۔
ویڈیو دیکھیں:
Firdous Ashiq Awan meets crowd in Lodhran chanting 'Imran Khan is a thief, Jahangir Tareen is corrupt''. Voters know that Baba Rehmta didnt disqualify IK in Niazi offshore case but SC judges gave him favour #LodhranRejectsCorruptTareen pic.twitter.com/OqKfDfIucQ
— Sarah Jawad (@SarahJawadKhan) February 10, 2018