پنجاب حکومت نے ابھی تک صاف پانی اور پاک پاور کمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دیا :نیب

پنجاب حکومت نے ابھی تک صاف پانی اور پاک پاور کمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دیا :نیب
پنجاب حکومت نے ابھی تک صاف پانی اور پاک پاور کمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دیا :نیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان نیب کا کہناہے کہ ادارہ قانون کے مطابق کسی بھی ادارے سے اس کا ریکارڈ طلب کر سکتا ہے ،ہمیں اب تک صاف پانی اورپاک پاورکمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دیا گیا ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ا ن دونوں کمپنیوں کیخلاف مبینہ کرپشن پرایف آئی آرزدرج ہیں۔

ترجمان نیب کا کہناتھا کہ صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ نے 2نومبرکونیوزکانفرنس میں کہا 61 پبلک لمیٹڈکمپنیزہیں جن میں10 کمپنیاں بندہیں ،آج انہوں نے کہا کہ 53 پبلک لمیٹڈکمپنیزہیں جن میں15کمپنیاں غیرفعال اور 2 بندہیں۔قومی احتساب بیورو کے مطابق کل ترجمان پنجاب حکومت نے کہا 47 پبلک لمیٹڈ کمپنیزہیں اور یہ بھی کہا کہ تمام کمپنیوں کاریکارڈفراہم کردیاگیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے یہ بھی بیان سامنے آیا تھا کہ تمام کمپنیوں  کا ریکارڈ نیب کو دیا جاچکا ہے ،لیکن ادارے کو ابھی تک دو کمپنیاں کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -