سربراہ ایم کیو ایم کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس رابطہ کمیٹی کوموصول،2روز میں جواب طلب

سربراہ ایم کیو ایم کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس رابطہ کمیٹی کوموصول،2روز ...
سربراہ ایم کیو ایم کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس رابطہ کمیٹی کوموصول،2روز میں جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس رابط کمیٹی کو موصول ہوچکے ہیں جس میں پوچھے گئے سوالات پردوروز میں جواب طلب کیاگیا ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کنوئیر کی اجازت کے بغیراجلاس اورفیصلے غیرآئینی ہیں، الیکشن کمیشن کوخط لکھنے کے معاملے پروضاحت کی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستارنے شوکاز نوٹسز رابطہ کمیٹی کے تمام33ارکان کو بھجوائے ہیں ،جس میں انفرادی طور پر ان سے جوابا ت دو روز کے اندر طلب کئے گئے ہیں۔
خیال رہے پارٹی کنوئیر نے یہ نوٹسز کل بھجوائے تھے،تاہم اب تک کی خبروں کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے لیا ہے اور فاروق ستار کو ماننے کی کوششیں بھی تیزہو گئی ہیں۔چندلمحے قبل سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا پریس کا نفرنس کہتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں چاہتے ہیں کہ تمام افہام وتفہیم سے حل ہوجائیں اور پارٹی اپنی اصل حالت میں برقرار ہے۔