لاہور میں zameen.com کی جانب سے شاندار ایکسپو کا انعقاد ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور میں zameen.com کی جانب سے شاندار ایکسپو کا انعقاد ،شہریوں کی بڑی تعداد میں ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں جائیداد کی خریدو فروخت کی سب سے بڑی ویب سائٹ zameen.com کی جانب سے انتہائی شاندار ایکسپو جاری ہے جس میں ملک کے نامور بلڈرز اور سٹیٹ ایجنسیاں شریک ہیں جو کہ اپنے منصوبوں کی نمائش عام شہریوں کے سامنے کر رہی ہیں اور منصوبوں کی کامیابی اور ان میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقعوں کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی آن لائن سرمایہ کاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔زمین ڈاٹ کام کے ایکسپو میں خصوصی مہمانوں نے بھی شرکت کی جن میں لاہور چیمپر آف کامرس کے صدر خواجہ خاور راشد اور معروف گلوکار عارف لوہار بھی شامل تھے ۔

11 فروری تک جاری رہنے والے zameen.com کے ایکسپو میں گوادر سینٹرل کے علاوہ ملک کے دیگر بڑی اور نامور کمپنیوں کے علاوہ بلڈرز بھی شرکت کر رہے ہیں جس میں وہ سرمایہ کاری کے خواہشمند شہریوں کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی اپنے منصوبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کر رہے ہیں جس میں ،ڈریم گارڈنز ،بن عالم ڈویلپرزبودلہ بلڈرز ،گولڈ کریسٹ مال اینڈ ریزیڈنسی ،دی سپرنگز،گرین ووڈ ،اتحاد ہولڈنگز، روکس لینڈ ، گوبیز،ڈی ایچ اے بہاولپور ،العابد،ایٹین اسلام اباد ، الیگنٹ بزنس شامل ہیں ۔

ڈی ایچ اے بہاولپور ٹیم کے میجر ریٹارئز ڈضمیر کاکہناتھا کہ زمین ایکسپو میں لوگوں نے بھر پور شرکت کی ہے اور تمام بڑے ڈیویلپرر زیہاں موجود ہیں اور لوگوں کا رسپانس بہت اچھاہے ۔ان کا کہناتھا کہ آج تو رش اتنا زیادہ تھا کہ کہ کھانا کھانے کا بھی موقع نہیں ملا ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاوپورکی ڈوپلمنٹ بڑی تیزی سے جاری ہے ،اور ہم اپنے وعدے کے مطابق اس سال تین فیز زکا پوزیشن دے دیں گے ۔بیلو گروپ آف کمپنیز نے زمین ایکسپو کے موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے 10 فری فائلز شرکاءمیں تقسیم کی ،جن میں پانچ آٹھ اور دس مرلہ کے رہائشی پلاٹس کی فائلز تھیں جبکہ بمپر پرائز میں چار کنال کار فارم ہاوس تھا ،ان فائلز کی ڈاﺅن پیمنٹ ادا کر دی گئیں تھیں ،باقی اقساط جن کے نام پر نکلی ہے وہ ادا کریں گے ۔

اس موقع پر گوادر سینٹر ل کی نمائش کرنے والی کمپنی بی ٹی ایم مارکیٹنگ کے نمائندے حیدر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسپو 10 اور 11 فروری کو جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں پر ڈیلرز کے علاوہ دیگر لوگوں کا بھی کافی رش رہا جنہیں کمپنیوں کی نمائندوں کی جانب سے اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ میں صبح دس بجے سے آیا ہوں، یہاں پر یہ معلوم نہیں کہ کتنے سٹالز موجود ہیں لیکن صرف گوادر سینٹرل کے پانچ سٹالز موجود ہیں جبکہ ڈی ایچ اے اور ڈریم گارڈنز کے ساتھ لوکل پراجیکٹس کے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بزنس ڈوپلمنٹ منیجربی ٹی ایم زرق محمود خان نے کہا کہ آج بہت رش رہا اور میں بول بول کر بھی تھک گیا ہوں ،ہماری برادری کے ساتھ ساتھ یہاں دیگر شہری بھی موجود ہیں اور کل اتوار کا دن ہے تو اس کے باعث زیادہ رش دیکھنے میں آ ئے گا ۔انہوں نے گوادر سینٹرل سوسائٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر سنٹرل مکمل طور پرجی ڈی اے سے منظور شدہ ہے، گریڈ ’اے‘ کے این او سی کے ساتھ آپریٹ کررہی ہے جبکہ ’ای ایف یو‘ سے بھی انشورڈ ہے اور حبیب رفیق ہماری کنسٹرکشن کررہے ہیں۔ ہماری جتنی پیمنٹ ہے وہ ٹیلی نار ایزی پیسہ کے ذریعے سکیورڈ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انویسٹمنٹ کیلئے بہت اچھی جگہ ہے ،انشااللہ ہمارے پاس آپ کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی ۔ان کا کہناتھا کہ 31 جنوری سے گوادر سینٹرل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے پہلے پانچ مرلے کے پلاٹ کی قیمت نو لاکھ روپے تھی جو کہ اب بڑھ کر 11 لاکھ ہو چکی ہے ۔

انہوں نے گوادر سینٹرل میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے معروف علاقے لبرٹی کے گول چکر کے بالکل سامنے گوادر سینٹرل کا بکنگ آفس واقع ہے جہاں پر خواہشمند افراد صرف 20 فیصد ایڈوانس کی ادائیگی کے ساتھ فائل حاصل کر سکتے ہیں اور بقیہ رقم دو سال کی انتہائی آسان اقساط میں دینی ہو ں گی ۔

مزید : اہم خبریں /بزنس /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...