ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

10فروری اتوار۔ گھر میں دور دراز سے مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ با اثر افراد کے تعاون سے مشکلات دور ہو سکیں گی۔ رُکے ہوئے کام خصوصاً کاروباری‘ معاشی سلسلے پھر سے کشادہ ہونے لگیں گے۔

ثور

10 فروری اتوار۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میں شکوک و شبہات جنم لے سکتے ہیں۔ ازدواجی اختلافات سے بچنے کے لئے بھی کوششیں کریں ورنہ خانگی خوشیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

جوزا

10فروری اتوار۔ آپ کی حیثیت و شخصیت میں اضافہ‘ قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر ہونے سے معاشرتی‘ خاندانی اہم مقام حاصل کر سکیں گے۔ با اثر افراد‘ حکام سے قریبی قربت نصیب ہوگی۔ ذرائع آمدن میں اضافہ ہوگا۔

سرطان

10فروری اتوار۔ گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔ کاروبار کے سلسلے میں کوئی خوشی حاصل ہوگی۔ سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ دوستوں کےساتھ لین دین کے سلسلہ میں محتاط رہیں۔

اسد

10فروری اتوار۔ آپ اپنی ذہانت سے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ روپے پیسے کے معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ اپنی صحت جسمانی کے لئے محتاط رویہ اختیار کریں۔

سنبلہ

10فروری اتوار۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموںمیں شکوک و شبہات جنم لے سکتے ہیں ۔ ازدواجی اختلافات سے بچنے کے لئے بھی کوشش کریں ورنہ خانگی خوشیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

میزان

10فروری ا توار۔ کسی نامکمل کام کی تکمیل کر سکیں گے۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ قانونی امور کے سلسلے میں آپ کی مصروفیت بڑھے گی۔ سماجی امور میں شرکت کر سکیں گے۔

عقرب

10فروری اتوار۔ اپنی ذہانت اور حکمت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے جس سے مالی اور کاروباری فوائد حاصل ہونگے۔شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔

قوس

10فروری اتوار۔ اپنی گزشتہ محنت کا ثمر حاصل کر سکیں گے۔ صحت‘ رومانس اور کاروبار کے معاملات توجہ کے طالب ہوں گے۔ سرمایہ کاری میں کامیابی کا امکان ہے۔ طالب علم تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لے سکیں گے۔

جدی

10فروری اتوار۔ نصیب یاوری کرے گا۔ غیر متوقع وراثتی مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔ کوئی ڈوبی ہوئی رقم مل سکتی ہے۔ شراکتی فوائد یا پھر کوئی انشورنس کلیم بھی خواہاں افراد کو مل سکتا ہے۔ فضول خرچی سے اجتناب کرنا بہتر رہے گا۔

دِلو

10فروری اتوار۔ کسی سائیڈ بزنس کا پروگرام بنا سکیں گے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اُلجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ یہ کسی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ آپ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

حوت

10فروری اتوار۔ ملازمتی ترقی کے علاوہ کئی ایک نیک وسائل مہیا ہو سکیں گے گویا آپ کی سالانہ خوش بختی کا آغاز ہو جائے گا۔ آپ کی خود اعتمادی سے خاندانی‘ کاروباری اور دِلی معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم