پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس شروع کر دی

پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پوسٹ کا ای کامرس کے نام سے نئی سروس کی آغاز کر دیا گیاجبکہ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ پاکستان پوسٹ اپنی سروسز کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے، پاکستان پوسٹ عنقریب اس ملک کا ایک توانا اور منافع بخش ادارہ بنے گا،پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے ،ادارے کو منافع بخش بنائینگے ۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ای کامرس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ اپنی سروسز کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔مراد سعیدنے کہاکہ روایتی خط و کتابت میں عالمی سطح پر کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پوسٹل سیکٹر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ عنقریب اس ملک کا ایک توانا اور منافع بخش ادارہ بنے گا۔ مراد سعید نے کہاکہ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو اس سسٹم کے ذریعے اپنی چیزیں فروخت کرنے کا موقع ملے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کردیا ہے ،ایکسپورٹ پارسل چھوٹے بزنس میں سے بڑے بزنس میں کیلئے سہولت دے رہے ہیں ،اس سروس کو پوری دنیا میں شروع کرنے جارہے ہیں۔
پاکستان پوسٹ