پاکستان کو کہاں سے چھ ارب ڈالر ملنے والے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان کو کہاں سے چھ ارب ڈالر ملنے والے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
پاکستان کو کہاں سے چھ ارب ڈالر ملنے والے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے پاکستان کو آئندہ مالی سال میں چھ بلین ڈالر قرض دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور ممکنہ طور پر تمام معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔

نجی انگریزی ویب سائٹ ” پاکستان ٹو ڈے “ کے مطابق حکومت کے معاشی وفد اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ ملاقاتوں میں اتفاق رائے ہو گیا ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرائط کومانتے ہوئے قرض دینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ اپنے ادارے ایف بی آر میں اصلاحات لائے گا تاہم اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ وزیر خزانہ نے پہلے سات ماہ میں 188 بلین روپے کی کمی کے باوجود وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی آمدنی کے اہداف پر نظر ثانی کرنے سے معذرت کر دی تھی ۔
معاشی وفد نے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ پاکستان سوشل سیکیورٹی نیٹ ورک میں پہلے سے زیادہ خرچ کرے گا ۔ 2018-19 کے مالی سال کیلئے اپریل 2018 میں پیش کیے گئے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 124.7 بلین روپے تک بڑھا دیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں بھی کہا تھا کہ وہ معاشرے کے کمزور اور دبے ہو ئے طبقے کیلئے مالی امداد کو بڑھائیں گے ۔
پاکستان ٹو ڈے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ہم اپنے اخراجات میں دس فیصد تک مزید کمی لائیں گے جبکہ آئی ایم ایف کے وفد نے حکومت کے بجلی کے نرخ مزید نہ بڑھانے کا موقف تسلیم کر لیا ہے کیونکہ وہ پہلے سے ہی بڑھائی گئی قیمتوں پر متفق ہیں ۔

مزید :

بزنس -