ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک کی اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات

ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک کی اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات
ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک کی اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) ڈپلومیٹ انٹرنیشنل کلب کے صدر اور سابق سفیر جاوید ملک نے اقوام متحدہ کے گلف ریجن کے سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کے پرائیویٹ سیکٹر اور خصو صاً  تاجر برادری اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ اہداف (UN Sustainable Development Goals) کی بین القوامی تحریک  میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں - ملکی تعمیر اور ترقی کے لئے ضروری ہے کے نجی طبقہ اور تاجر برادری کے کو اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ اہداف سے بہتر انداز میں آگاہی دی جائے اور ان کی شراکت کو ممکن بنانے سے ہی دراصل ان اہداف کے حصو ل ممکن ہے.   

جاوید ملک نےمزید کہا کے ڈپلومیٹ بزنس کلب اور اقوام متحدہ  کے مابین معاہدے کی روشنی میں ڈپلومیٹ کلب  نجی طبقے اور تاجر برادری کے ساتھ مل کے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ   اہداف کے پروگرام  میں اہم کردار ادا کرے گا - اس حوالے سے  وفاقی چیمبر آف کامرس اور دیگر چیمبرز کی مشاورت سے ایک حکمت عملی تیار کی جائیگی جس سے تاجر برادری  کی شراکت کو ممکن بنایا جا سکے - 

جاوید ملک نے کہا کے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ اہداف دار اصل غربت کے خاتمے ' تعلیم کے فروغ ' صاف پانی کی فراہمی ' آلودگی کے تدارک ' ماحولیاتی تبدیلی کے علاوہ   اقتصادی ترقی اور صنعت اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے ایک مکمل پروگرام ہے جس پر دنیا کے تمام ممالک  کا اتفاق ہے اور 2030 تک ان اہداف کا حصول تبھی ممکن ہوگا جب نجی طبقہ بھی اس عمل میں برابر کے شریک ہو.     جاوید ملک نے کہا کے ڈپلومیٹ کلب پروگرام کی آگاہی کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد بھی کرے گا .

مزید :

عرب دنیا -