”اس لیے آپ کو سیلری نہیں ملتی “ کراچی کنگز کی تقریب میں فہد مصطفی نے سما ءنیوز کے صحافی کو ’جگت‘ لگا دی

”اس لیے آپ کو سیلری نہیں ملتی “ کراچی کنگز کی تقریب میں فہد مصطفی نے سما ...
”اس لیے آپ کو سیلری نہیں ملتی “ کراچی کنگز کی تقریب میں فہد مصطفی نے سما ءنیوز کے صحافی کو ’جگت‘ لگا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ کراچی کنگز کی ایک تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران صحافی کے ساتھ گرم گفتگو ہوئی تو اداکار نے رپورٹر کو ایسی جگت لگا دی کہ کوئی بھی اپنی ہنسی نہ روک سکا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کی ایک تقریب چل رہی تھی جس میں صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا تاہم اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال ، وسیم اکرم اور مکی آرتھر موجود تھے جبکہ فہد مصطفی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

تقریب کے دوران ایک صحافی نے کھڑے ہو کر سامنے بیٹھی کراچی کنگز کی انتظامیہ سے سوال کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ” دونوں ہی اپنی شکایتوں کا اظہار کر چکے ہیں ، فواد نے کہہ دیا کہ ۔ صحافی اپنے سوال کے دوران فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرنے لگے تو غلطی سے ان کو’ فواد‘ پکار دیا۔

رپورٹر ابھی سوال کر رہا تھا کہ اس دوران فہد مصطفیٰ نے اینٹری ماری اور کہا کہ ” فواد کون ؟“ جس پر رپورٹر نے نام کو درست کرتے ہوئے کہا کہ ” فہد “ ۔ یہاں پر اداکار نے ایک مرتبہ پھر اینٹری ماری اور جگت مارتے ہوئے کہا کہ ’ اسی لیے آپ کو سیلری نہیں ملتی ۔‘

صحافی نے اپنے سوال کو ایک مرتبہ پھر سے جاری کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ” محمد عامر ہیں ، بھائی تھوڑا کرکٹ کو پڑھ لکھ لیتے تو یہ بات نہ کرتے ۔“ رپورٹر کی بات سن کر فہد مصطفی نے پھر درمیان میں بولتے ہوئے کہا کہ’ کیا مطلب محمد عامر باولر نہیں ہیں ؟‘ صحافی نے جواب دیا کہ ’پہلے بات کر لوں پھر بیٹھ جائیں گے اور لمبی بات کر لیں گے ۔‘

فہد مصطفیٰ کو یہ بات گوارا نہ گزری اور انہوں نے کہا کہ ’ میرے بھائی کیلئے تالیاں بجائیں اور ان کامائیک بند کر دیں ، شکریہ !‘۔ مائیک بند ہونے کے بعد صحافی کی جانب سے سوال نہ کرنے دینے پر احتجاج کیا گیا جس پر فہد مصطفی نے صحافی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ بیٹا مدے پر آئیں ‘۔

صحافی کو فہد مصطفی کی جانب سے ’ بیٹا ‘ کہنے پر غصہ آیا اور کہا کہ ’ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ‘ ۔ اداکار نے کہا کہ ’ پرائی شادی میں آ کر بربادی کرتے ہو تم لوگ ، خیر کوئی بات نہیں سوال پوچھ لو ۔‘ صحافی نے بھی سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ تم نے شادی کی ہو تو تمہیں پتا ہوتا ، خیر۔۔‘۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس