پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا:چیئرمین احسان مانی

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا:چیئرمین ...
پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا:چیئرمین احسان مانی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہاہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا،ان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےپی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کا کام بورڈ کو لیڈ کرنا ہوتا ہے،پی سی بی کو پروفیشنل آرگنائزیشن بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وسیم خان آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں بھی کھیلے ہوئے ہیں اور پاکستان کے لئے بھی کھیلے ہوئے ہیں، پی سی بی کو ایسا ادارہ بنانا چاہتا ہوں جو دنیا میں کسی ادارے سے کم نہ ہو ، وسیم خان کی لیڈر شپ کا کوئی ثانی نہیں۔احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کاونٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں،انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو کاونٹی کو بھی ہیڈ کیا ہے، وہ پہلے پاکستان نڑاد برطانوی ہیں جنہوں نے کاونٹی کرکٹ میں معاہدہ کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئین کے جائزے پر کام ہو رہا ہے، ان کےپاس کمرشل ،بزنس تجربہ بھی ہے۔

مزید : کھیل