پی سی بی کا آسٹریلیا کیخلا ف ون ڈے میچز کی سیریز کا اعلان

پی سی بی کا آسٹریلیا کیخلا ف ون ڈے میچز کی سیریز کا اعلان
پی سی بی کا آسٹریلیا کیخلا ف ون ڈے میچز کی سیریز کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے,شیڈول کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا میں 5 میچز کی سیریز22 سے 31 مارچ تک یو اے ای میں ہو گی جہاں سیریز کا پہلا میچ 22مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کے 5 میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی سیریز کے چند میچز کے پاکستان میں انعقاد کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میچوں میں سے ایک یا دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی البتہ آسٹریلیا نے اپنے مشیروں کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے باوجود پی سی بی کا اصرار تھا کہ ابھی بھی معاملات طے نہیں ہوئے تاہم اب پاکستان میں میچز منعقد نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ 2019کے پاکستان میں منعقد ہونے والے میچز میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان بھیجیں گے جبکہ پاکستان میں دیگر ٹیموں کے میچز منعقد ہونے کی صورت میں بھی وہ اپنے ماہرین کو بھیجیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22مارچ سے شارجہ میں ہو گا جس کے بعد یہی میدان 24مارچ کو بھی دونوں ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔ابوظہبی سیریز کے واحد میچ کی میزبانی 27مارچ کو کرے گا جس کے بعد  اختتامی میچ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 29اور 31مارچ کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی ٹیم پانچویں اور آسٹریلیا 2 نمبر کے فرق سے چھٹے نمبر پر موجود ہے اور سیریز میں پاکستان کو اپنی پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل