حمزہ شہباز کے گھر بیٹی کی پیدائش ، ڈاکٹرز نے نومولود میں ایسی بیماری کی نشاندہی کردی کہ آپ بھی دعائے صحت کریں گے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی اہلیہ نے لندن کے ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نومولود بچی عارضہ قلب میں مبتلاہے۔ ڈاکٹرز نے والدین کوبچی کاآپریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نومولود کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے پیدائش سے پہلے فیملی کو بچی کے غیر معمولی سیریس ہونے کا بتادیا تھا جبکہ حمزہ شہباز کو بھی بچی کی پیدائش سے پہلے اس کی حالت بتا دی گئی تھی، انہوں نے 27 نومبر کو لندن آنا تھا لیکن ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث نہ پہنچ سکے۔ حمزہ شہباز 3 فروری کو عدالتی اجازت کے بعد لندن آئے جہاں انہیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے۔