دنیا میں انتہائی کامیاب لوگ کس وقت سوتے اور کب اُٹھتے ہیں؟ حیران کن عادات کے بارے میں آپ بھی جانئے

دنیا میں انتہائی کامیاب لوگ کس وقت سوتے اور کب اُٹھتے ہیں؟ حیران کن عادات کے ...
دنیا میں انتہائی کامیاب لوگ کس وقت سوتے اور کب اُٹھتے ہیں؟ حیران کن عادات کے بارے میں آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کامیاب لوگوں میں کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں جن کے متعلق گاہے ماہرین لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ اب فوربز نے دنیا کے چند کامیاب ترین لوگوں کی سونے کی عادات اپنی ایک رپورٹ میں شائع کی ہیںاور یہ حیران کن عادات مندرجہ ذیل ہیں۔
بل گیٹس
بل گیٹس کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ 1975ءمیں انہوں نے پاﺅل ایلن کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ روزانہ رات 12بجے سوتے اور صبح 7بجے بیدار ہو جاتے ہیں۔
رچرڈ برانسن
رچرڈ برانسن برطانوی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں۔ وہ روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے نیند لیتے ہیں۔ وہ رات کو 12بجے سوتے اور صبح 5سے 6بجے بیدار ہوتے ہیں۔
ٹم کک
ٹم کک امریکی بزنس ایگزیکٹو اور ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ روزانہ رات ساڑھے 9سے علی الصبح ساڑھے 4بجے تک سات گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔
آریانا ہفنگٹن
آریانا یونانی نژاد امریکی مصنف، کالم نگار اوراداکارہ ہیں۔ وہ ’دی ہفنگٹن پوسٹ‘ کی شریک بانی اور ایڈیٹر انچیف بھی ہیں۔ وہ روزانہ رات 10سے صبح 5بجے تک سات گھنٹے سوتی ہیں۔
باراک اوباما
باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے۔ وہ مجموعی طور پر امریکہ کے 44ویں صدر تھے۔ وہ روزانہ 6گھنٹے سوتے ہیں۔ وہ رات 1بجے سوتے اور صبح 7بجے بیدار ہو جاتے ہیں۔
بنیامین فرینکلن
بنیامین فرینکلن امریکہ کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ روزانہ رات 10سے صبح 5بجے تک سات گھنٹے کی نیند لیتے تھے۔
ونسٹن چرچل
ونسٹن چرچل 1940ءسے 1945ءاور پھر 1951ءسے 1955ءتک دو بار برطانیہ کے وزیراعظم رہے۔ وہ رات 3سے صبح 8بجے تک روزانہ 5گھنٹے سوتے تھے۔
جیف بیزوس
جیف بیزوس ایمازون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ روزانہ رات 10سے صبح 5بجے تک 7گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -