نیوزی لینڈ نے بھارت کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے ...
نیوزی لینڈ نے بھارت کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی

  

ہیملٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے بھارت کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے شکست دے کر سیریز2-1سے اپنے نام کرلی،بھارتی ٹیم213رنز مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 208رنز بنا سکی،بھارت کی جانب سے وجے شنکر43،روہت شرما38،دنیش کارتک33 اوررشبھ پانٹ28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو مین آف دی میچ اورٹم سائیفرٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیڈون پارک ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کیوی اوپنرزٹم سائیفرٹ اور کولن منرو نے ٹیم کو80رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد43رنز بنا کرٹم سائیفرٹ کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے ، کولن منرو نے 40گیندوں پر5چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 72رنز سکور کیے جس کے بعد وہ بھی کلدیپ یادو کا شکار بن گئے،کپتان کین ولیمسن27رنز بنا کرخلیل احمد کا شکار بنے جب کہ کولن ڈی گرینڈہوم نے30رنز کی باری کھیلی،ڈیرل مچل کے19اور روس ٹیلرکے14رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر212رنز سکور کیے ۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دھون محض5رنز بنا کرمچل سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہوگئے،روہت شرما اور وجے شنکر نے دوسری وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد وجے شنکر43رنز بنا کرسینٹنر کا دوسرا شکا ر بنے،رشبھ پانٹ 12گیندوں پر28رنز سکور کرکے ٹکنر کی گیند پر آٹ ہوئے،روہت شرما38رنز بنا کرمچل کی گیند پر آٹ ہوئے ،ہاردک پانڈیا کی اننگز21رنز تک محدود رہی جبکہ مہندرا سنگھ دھونی محض2رنز بنا کر پوویلین لوٹے ، آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے16رنز درکار تھے تاہم دنیش کارتھک اور کرونال پانڈیا مطلوبہ رنز سکور کرنے میں ناکام رہے اور بھارتی ٹیم مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 208رنز ہی بنا سکی یوں میزبان کیویز نے مقابلہ4رنز سے جیت لیا۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو مین آف دی میچ اورٹم سائیفرٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل