بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ13 فروری کو کھیلا جائیگا

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ13 فروری کو کھیلا ...
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ13 فروری کو کھیلا جائیگا

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 فروری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 13 فروری کو ون ڈے میچ سے کریگی۔شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل