چینی حکام کے سوال پر پاکستانی وزیر کا ایسا جواب کہ بے اختیار آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

چینی حکام کے سوال پر پاکستانی وزیر کا ایسا جواب کہ بے اختیار آپ کی ہنسی چھوٹ ...
چینی حکام کے سوال پر پاکستانی وزیر کا ایسا جواب کہ بے اختیار آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے جب چین سے بر آمدات کیلئے رعایت مانگی تو چائنہ کی جانب سے پوچھنے پر پاکستان ہم کو کیا بر آمد کرے گا تو ایک وزیر نے بڑا سوچ سمجھ کر جواب دیا کہ ہم آپ کو آلو بر آمد کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ کے پی میں وزیر اعلیٰ اور گورنر میں اختلافات ہیں، فاٹا جو کہ پہلے گورنر کے کنٹرول میں ہوا کرتا تھا اور ابھی فاٹا سیکرٹریٹ باقی ہے ، اس لئے ان دونوں عہدوں کے درمیان کچھ معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب چائنہ سے رعایت مانگی اورکہا کہ ہم اپنی بر آمدات بڑھاناچاہتے ہیں تو چینی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ آپ ہم کو کیا ایکسپورٹ کریں گے تو پاکستان کے ایک وزیر نے بڑا سوچ سمجھ کر کہا کہ ہم آپ کو آلوایکسپورٹ کریں گے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس