سابق آرمی چیف راحیل شریف ایسے لوگوں کو پاکستان لے کر پہنچ گئے کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

سابق آرمی چیف راحیل شریف ایسے لوگوں کو پاکستان لے کر پہنچ گئے کہ آپ کو بھی ...
سابق آرمی چیف راحیل شریف ایسے لوگوں کو پاکستان لے کر پہنچ گئے کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو پاکستان میں دو روز قیام کرے گا۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان آنے والا اسلامی فوجی اتحاد کا یہ وفد اپنے قیام کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔

اپنے دورے کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔ موجودہ صورتحال میں سٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے۔ دو روز قیام کے بعد وفد کی واپسی منگل کو متوقع ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /عرب دنیا