اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کردی گئی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کردی گئی
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کردی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کردی۔

سپیکراسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کرنے کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ شہباز شریف کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف سے رکنیت ختم کی گئی ہے جبکہ انہیں اطلاعات ونشریات کی قائمہ کمیٹی سے بھی خارج کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیرسے بھی شہباز شریف کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ سپیکر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پران کی 3 قائمہ کمیٹیوں سے رکنیت ختم کی ہے۔

واضح رہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ اس معاملے پر حکومت کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس معاملے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

مزید : Breaking News /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں